14 لاکھ پنشنرز کو اے ٹی ایم کارڈ دیئے جائیں گے

0
56

پاکستان پوسٹ نے ملک بھر میں عسکری اداروں کے 14 لاکھ کے قریب پنشنرز کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،

پاکستان پوسٹ کی جانب سے ملک بھر میں آرمی ، نیوی، ائیر فورس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 14 لاکھ کے قریب پنشنرز کو پوسٹ آفسز کے زریعے پنشن ادائیگی کی جاتی ہے جسے سہل بنانے کیلئے پاکستان پوسٹ کی جانب سے پنشن ادائیگی کو اے ٹی ایم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پہلے مرحلے میں ملک بھر کے جی پی اوز میں اے ٹی ایم کارڈ کے زریعے پنشن حصول کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، پھر مختلف مراحل میں ملک کے تمام بینکوں کو اس نظام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا

لیسکو کا انڈسٹریل یونٹس کیلئے بجلی کے نرخ کم کرنے کا اعلان

Leave a reply