اسلام آباد:نوازشریف کے 70 سالہ بذرگ ایم این اے کی گالیاں سن کرلوگوں نے کانوں میں انگلیاں ڈال لیں،اطلاعات کے مطابق آج اسلام آباد میں ن لیگی ارکان اسمبلی اورپی ٹی آئی ورکرزکے درمیان اچانک لڑائی کی خبروں نے پاکستانیوں‌ کو بہت پریشان کردیا

باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق یہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب ن لیگی ارکان اسمبلی نے پی ٹی آئی ورکرزکو وہاں سے بھگانے کےلیے”تڑیاں” لگائیں‌ تو دوسری طرف سے پی ٹی آئی ورکرز نے بھی نعرے لگانے شروع کردیئے ، اس دوران دونوں سیاسی پارٹیوں کے درمیان "ہوائی لڑائی ” شروع ہوگئی

اس حوالے سے دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے میڈیا پراپنی مرضی کا موقف پیش کیا اوردوسرے کو موررد الزام ٹھہرایا گیا ،

 

دونوں اطراف سے مختلف قسم کے ثبوت بھی فراہم کئے گئے

لیکن

قوم کے اعتماد کو اس وقت ٹھیس پہنچی جب قوم کے سامنے نوازشریف کے تربیت یافتہ ، رشتہ دارایم این اے روحیل اصغر نے اتنی غلیظ اورگندی گالیاں پی ٹی آئی والوں کی دی ہیں کہ جسے سن کرشیطان بھی "توبہ توبہ” کراٹھا ہوگا

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر لیگی رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر کو تحریک انصاف کے کارکنوں کو گالیاں دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار روحیل اصغر کے پاس موجود ہوتے ہیں اور وہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو ننگی گالیاں نکال رہے ہوتے ہیں،

اس دوران ایک شخص روحیل اصغر کو گالیاں نکالنے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے تو روحیل اصغر اس کو بھی جھڑک دیتے ہیں۔

روحیل اصغرکی اس ویڈیو کے بارے میں جہاں پوری قوم غمزدہ ہے وہاں ن لیگ کی ڈھٹائی کی یہ کیفیت ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ "روک سکتے ہوتوروک لو”

اس سے بھی گندی گالیاں ابھی اسٹاک میں پڑی ہیں‌

Shares: