پاکستان کے سجادہ نشین بھی اجمیر شریف کے سجادہ نشین کی طرح کشمیری مسلمانوں کے لیے علم بلند کریں ،عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا

0
44

لاہور: اہل پاکستان کا ملک کے گدی نشینوں سے کشمیر کی حمایت میں نعرہ حق بلند کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ، اطلاعات کے مطابق یہ مطالبہ بھارت کی مشہور درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرورچشتی کے بیان کے بعد زور پکڑے لگا ہے جس میں اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرور چشتی نے بھارتی عدالت کی طرف سے ایک مظلوم مقتول مسلمان پہلو خان کے قاتلوں کو رہا کیے جانے کے خلاف اعلان بغاوت کیا ہے

ذرائع کے مطابق پاکستان بھر سے بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے گدی نشینوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں ، یہ بھی مطالبہ سامنے آیا ہے کہ چونکہ یہ دربار، مکاتب اور گدی نشینیاں مذہب کی بنیاد پر قائم ہیں تو بحثیت قائدین تمام گدی نشین اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ کم از کم اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں‌کشمیریوں سے محبت اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے کردار ادا کریں

باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت پاکستان میں ہزاروں کی تعداد میں دربار، مزارات اور خانقاہیں ہیں جہاں روزانہ لاکھوں کی تعداد میں زائرین آتے ہیں. اگر زائرین کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کیاجائے اور بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کھڑا کیاجائے تو اس سے کشمیریوں کے حوصلے بڑھیں گے اور کشمیری بہت جلد اپنی منزل تک پہنچ جائیں گے.

باغی ٹی وی کے مطابق اس پاکستان کی ممتاز گدیاں جن میں کھٹ دھنی سرکار سجادہ نشین درگاہ حضرت لال شہباز قلندر ، سجادہ نشین داتا دربار میاں غلام محمد عمیر، دیوان احمد مدود مسعود دربار بابا فرید ، دیوان فیض احمد چشتی دربار شیخ فضل ، پیر میاں عبد الرحمن قادری نوشاہی ، دربار شمس تبریز کھڑی شریف (ملتان ) میاں عمر بخش دربار سخی سرور سمیت پاکستان میں ایسے ہزاروں خانقاہیں ہیں جن سے یہی توقع کی جارہی ہے کہ وہ بھی اپنے مظلوم کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے چاہنے والوں کو کشمیریوں کی مدد کے لیے تیار کریں

Leave a reply