مزید دیکھیں

مقبول

سابق بوائے فرینڈ نے ٹک ٹاکر کی "ویڈیولیک”کردی

معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر...

مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.19 ارب ڈالر ریکارڈ

کراچی:بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات میں نمایاں اضافہ...

صدر مملکت کی ایسٹر کے موقع پرمسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور ...

مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں‌پر حملہ،پاکستان کا ردعمل

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے...

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں آ ج دوسرے دن بھی کہی اہم فیصلے متوقع

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری ہے۔پی پی قیادت نے شوکاز نوٹس پر پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی نے سی ای سی میں موقف اپنایا ہے کہ شوکاز نوٹس دے کر اپوزیشن اتحاد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش کی گئی ہے۔سی ای سی اجلاس میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم کوفعال رکھناہے تو پیپلزپارٹی اور اے این پی سے معافی مانگی جائے، اہم فیصلوں کااعلان بلاول بھٹو پریس کانفرنس میں کریں گے۔گزشتہ روز بھی بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کئی گھنٹے جاری رہا۔اجلاس کے ایجنڈے میں پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کے مستقبل اور استعفوں کا معاملہ خصوصی طور پر زیر بحث رہا۔بلاول بھٹو زرداری نے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے جاری پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا اور جذبات میں آئے اور نوٹس پھاڑ دیا تھا۔جواب میں مرکزی مجلس عاملہ کے سینیئر ارکان نے تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں یوسف رضا گیلانی نے بھی پی ڈی ایم رہنماؤں کے بیانات کا شکوہ کیا اور اپوزیشن کے عہدے سے استعفے کی بھی پیش کش کی تھی۔