پیپلز پارٹی کی کرپٹ اور نااہل حکومت کی وجہ سے سندھ میں کسی کی جان مال عزت آبرو محفوظ نہیں رہی
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کا خطاب۔
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت وقت پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کی تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ فیصلے سے انتخابی اصلاحات عمل میں لائے،پیپلز پارٹی کی کرپٹ اور نااہل حکومت کی وجہ سے سندھ میں کسی کی جان مال عزت آبرو محفوظ نہیں رہی،حکومت اور اپوزیشن پاکستان میں انتخابی اصلاحات کے تاریخی موقع کو سیاسی مفادات اور سیاسی زاویے کا شکار نا ہونے دیں، انتخابی اصلاحات کے نادر موقع کو پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی، عوام الناس کا جمہوریت پر اعتماد اور اعتبار کی بحالی کے لیے استعمال کیا جائے بصورت دیگر ہماری کئی نسلیں ناقابلِ تلافی نقصان بھگتیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ حکومت وقت پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کی تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ فیصلے سے انتخابی اصلاحات عمل میں لائے۔