پیرانارمل ایکسپرٹ اسٹیو ہف نے سوشانت سنگھ راجپوت کی روح سے بات کرنے کا دعوی کیا ہے اسٹیو ہف نے کہا کہ انہوں نے سوشانت کے مداحوں کی طرف سے متعدد درخواستیں موصول ہونے کے بعد سوشانت سنگھ راجپوت کی روح سے بات کرنے کی کوشش کی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 14 جون کو بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے پر ممبئی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس معاملے میں اب تک فلم انڈسٹری اورسوشانت کے دوستوں سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے جبکہ کچھ روز قبل سوشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے سوشانت کی خودکشی کے حوالے سے سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

سوشانت کے مداح اُن کی خودکشی پر یقین نہیں کر پارہے ہیں اور اسی سلسلے میں وہ مسلسل نامور پیرانارمل ایکسپرٹ ’اسٹیو ہف‘ سے مدد مانگ رہے تھے۔ انہوں نے اسٹیو ہف کو ٹوئٹس، میسجز اور ای میلز کیں کہ وہ سوشانت کے معاملے میں مدد کریں۔

بھارتی میڈیا زی نیوز کا اپنی رپورٹس میں کہنا ہے کہ مداحوں کے مسلسل پیغامات کے بعد اسٹیو ہف نے اپنے دعوؤں کی حمایت کرتے ہوئے دو ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جس میں انہوں نے واضح کہا ہے کہ وہ سوشانت سنگھ کو نہیں جانتے تھےلیکن اُن کے مداحوں کے بے حد اصرار پر انہوں نے سوشانت کی روح سے بات کی ہے۔

زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسٹیو ہف نے کہا کہ انہوں نے مداحوں سے متعدد درخواستیں موصول ہونے کے بعد سوشانت سنگھ راجپوت کی روح سے بات کرنے کی کوشش کی۔ یہ پہلا موقع ہے جب انہوں نے مبینہ طور پر کسی بھارتی مشہور شخص سے بات کی ہے۔

سٹیو ہف نے ویڈیو میں سوشانت کی روح کو اپنے مداحوں‌ کے سوالات کے لئے ایک پیغام شیئر کرنے کو کہتے ہیں – "کیا آپ روشنی میں ہیں؟” ، جس پر یہ آواز سنائی دی کہ ، "اسٹیو ان سے کہو کہ میں روشنی پا رہا ہوں۔”

اسٹیو ہف نے مبینہ روح سے پوچھا کہ کیا وہ کچھ کہنا چاہتا ہے تو ، ایک آواز یہ کہتے ہوئے سنائی دیتی ہے کہ "کچھ محبت چاہتے ہیں”۔ جب اسٹیو پوچھتا ہے ، "سوشانت ، کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ آپ کی موت کی رات سے پہلے کیا ہوا ہے ،” اس کا جواب ملتا ہے – "مردوں کے ساتھ بڑے دلائل”۔

اسٹیو نے اگلا پوچھا کیا کسی نے آپ کو قتل کیا؟ کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ کی موت کیسے ہوئی؟ "تو آواز سُنائی دی ،”وہ بہرتی لانا چاہتے تھے-

اسٹیو ہف کی جانب سے یہ ویڈیو آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر ہلچل مچ گئی ہے، بہت سے لوگ اس ویڈیو کو شیئر کررہے ہیں۔ اسٹیو ہف نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سوشانت کی روح سے بات کرلی ہے اور سوشانت سے ان کی خودکشی کی وجوہات کے بارے میں بھی سوال جواب کر لیے ہیں۔

یاد رہے کہ اسٹیو ہف کو بطور پیرانارمل ایکسپرٹ جانا جاتا ہے۔ اُن کے پاس ایک مشین ہے جس کو انہوں نے تقریباً 10 سال پہلے بنایا تھا۔ اُن کا دعوی ہے کہ اس مشین کے ذریعے وہ روح سے بات کرلیتے ہیں جبکہ ان کی اس مشین کو یا اُن کے دعوی کو آج تک کسی منظور شدہ ادارےکی جانب سے کوئی منظوری نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ کو گزشتہ ماہ 14 جون کو ان کے باندرہ میں واقع فلیٹ میں مردہ پایا گیا تھا۔ ان کی موت کی وجہ پھانسی بتائی گئی ہے، کہا جارہا ہے کہ سوشانت تقریباً چھ ماہ سے ڈپریشن کا شکار تھےاور وہ اس کا علاج بھی کروا رہے تھے جبکہ ان کے مداحوں اور بھارتی فلم انڈسٹری کے کچھ اداکاروں نے ان کی موت کو قتل قرار دیا اور ان کی موت کا ذمہ دار چند بالی وڈ شخصیات اور بالی وڈ انڈسٹری کو ٹھہرایا-

اگرسوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق اپنے دعوے ثابت نہیں کر سکی تو اپنا پدم شری ایوارڈ واپس کردوں گی کنگنا رناوت

سوشانت سنگھ راجپوت کے بعد ایک اور بھارتی اداکار نے خود کشی کر لی

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

Shares: