پنجاب میں 55فیصد انڈسٹریز کھل چکی، میاں اسلم اقبال

0
32

پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ 55فیصد انڈسٹریز کھل چکی ہیں اور 45 فیصد اب بھی بند ہیں، 45فیصد انڈسٹریز کو بھی نیگیٹو سے لا کر پازیٹو میں لے کر جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول تعمیراتی سیکٹر سے وابستہ سٹیک ہولڈر زکا مشترکہ اجلاس، اہم فیصلے

انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا میں پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران اصلاحات کیں، ورلڈ بینک کے تعاون سے ٹیوٹا کے83 اداروں کو سی بی ٹی اے کی طرز سے چلا رہے ہیں۔
اسلم اقبال نے مزید کہا کہ اکنامک زونز میں اب ہمارے پاس ہیومن ریسورس کم پڑ رہا ہے،ہم نے انڈسٹریل زونز میں ٹرینڈ بچے لانے ہیں تاکہ فیکٹریاں چل سکیں ۔

Leave a reply