کیا پرویز الہٰی مولانا کو منالیں گے ؟ قیاس آرائیاں شروع

0
36

اسلام آباد:مولانا کا دھرنا اور پھر اسے کے ثمرات و اثرات پر ویسے تو پاکستان کے معروف صحافی اور ممتاز اینکر مبشر لقمان پشین گوئی کرچکے ہیں کہ مولانا بہت جلد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیں گے ، دوسری طرف سیاست کے ماہر اور مایہ ناز کھلاڑی اور سیاست کے نشیب وفراز کی سوجھ بوجھ رکھنے والی اہم شخصیت نے مولانا سے رابطہ کرلیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پرویز الٰہی نے فضل الرحمان سے معاملہ افہام تفہیم سے حل کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ چوہدری پرویز الہٰی نے مولانا فضل الرحمن سے درخواست کی ہے کہ آزادی مارچ اور دھرنے سے متعلق معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔یہ رابطہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا جب مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ سے متعلق مشاورتی اجلاس جاری تھا۔

اجلاس میں ’پلان بی‘ پر بھی غور کیا گیا جس میں اسلام آباد لاک ڈاؤن، ملک گیر پہیہ جام، ملک گیر شٹر ڈاؤن، صوبائی و ضلعی سطح پر لاک ڈاؤن شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) سربراہ حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں کے رویے پر مشکل کا شکار ہوگئے۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان رہبر کمیٹی کی تجاویز اور کارکنوں کے جذبات کی کشمش میں پھنس گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سینیٹر طلحہ محمود اور کامران مرتضٰی کو بھی طلب کرلیا، کامران مرتضٰی نے اجلاس میں قانونی و آئینی نکات پر اجلاس میں بریفنگ دی۔
گا۔

Leave a reply