پرویز مشرف اور پیر پگارا صبغت اللہ راشدی کی ملاقات ، کیا اہم گفتگوہوئی خبرسے ہلچل مچ گئی

0
38

دبئی: پرویز مشرف اور پیر پگارا صبغت اللہ راشدی کی ملاقات ، کیا اہم گفتگوہوئی خبرسے ہلچل مچ گئی سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی پیر پگارا صبغت اللہ راشدی سے ملاقات دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ پر ہوئی۔پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

دھرنےاورسپریم کورٹ کے فیصلے پربھارت میں شادیانوں کی سازش ناکام بنادی،امیدوں پر…

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات عین اس وقت ہورہی جب ایک طرف پاکستان میں خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روکنے کےلیے پرویز مشرف اور وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے جب کہ پرویز مشرف نے اپنے وکیل کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں بھی ایک علیحدہ درخواست دائر کی ہے ۔

6 ماہ کو 3 سال ہی سمجھیں، ضروری قانون سازی کرلیں گے، شیخ رشید

27 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے وفاقی حکومت کو 5 دسمبر تک سنگین غداری کیس میں نیا پراسیکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دیاتھا ۔عدالت نے خصوصی عدالت کو تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی اور ریمارکس دیے کہ غداری کیس میں فئیر ٹرائل ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

پاکستان کی 9 جامعات ایشیاء کی بہترین جامعات میں شامل، تعلیمی معیاربہترہونے لگا

Leave a reply