پشاور دھماکہ:قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دُکھ ہوا ہے:غم کی اس گھڑی میں‌ پاکستان کےساتھ ہیں:روس

لاہور: پشاور دھماکہ:قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دُکھ ہوا ہے:غم کی اس گھڑی میں‌ پاکستان کےساتھ ہیں،اطلاعات کے مطابق روس نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے خود کش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں اب تک امام ارشاد خلیلی سمیت 62 افراد شہید ہوگئے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ روسی ہم منصب سرگئی لاروف کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

 

شاہ محمود نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ کی جانب سے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی مسجد پر ہونے والے دہشتگردی حملے میں جانی نقصان پر تعزیت اور دہشتگردی کی مذمت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران یوکرین کی صورتحال پر پاکستان کی تشویش پر میں نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی دفعات کے مطابق سفارتی حل کی ضرورت سے آگاہ کیا۔

 

انہوں نے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ یوکرین، پولینڈ، رومانیہ، ہنگری کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندوں کے ساتھ حالیہ ٹیلیفونک گفتگو پر روسی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرگئی لاروف کو پاکستان کا اصولی بتایا، بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ روس، یوکرین کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کھولنے، وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے محفوظ اور فوری انخلا کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کو سراہتے ہیں۔

 

 

ایک اور ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، انہوں نے پشاور میں ہونے والے دہشتگردی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے، او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔

مزید ٹویٹ میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ صومالیہ کے وزیر خارجہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پشاور میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

Comments are closed.