پشاور تھانہ پھندو کی حدود گنج میں محمد ایاز کو چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گلبہار فدا حسین اور ایس ایچ او تھانہ پھندو عاقب خان فوری طور موقع پر پہچ کر نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق مقتول کا چچا زاد بھائیوں عابد اور ضیاء الرحمن ساکنان موسی زیی کیساتھ پرانی دشمنی تھی، مقتول سودا سلف خریدنے بازار آیا تھا کہ مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا واضح رہے کہ مقتول کے خلاف تھانہ انقلاب میں مقدمہ بھی درج ہے

Shares: