پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر کے گھر پر چھاپہ

0
37

خیبر پختو نخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا گیا جس دوران سیلاب متاثرین کیلئے پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھجوائے گئے ٹینٹ برآمد کرلئے گئے، محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈی آئی خان کے شہری کے درخواست پر پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر سردار علی امین گنڈہ پور کی رہائشگاہ چھاپہ مارا گیا اس اثناء سیلاب متاثرین کے لیے یو این ایچ سی آر اور پی ڈی ایم اے کی جانب سےدیا گیا امدادی سامان برآمد ہوا ۔ محکمہ اینٹی کرپشن ڈیرہ نے عدلیہ سے اجازت کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن ڈیرہ کے سربراہی میں کاروائی کی ۔ رہائشگاہ سے منسلک مکان سے سیلاب متاثرین کے لئے یو این ایچ سی آر کی جانب سے بھجوائے گئے 17 ٹینٹ اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے بھجوائے گئے 8 ٹینٹ برآمد کرلئے۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سامان کو غیر قانونی طور پر علی امین نے اپنے گھر میں رکھا تھا، واقعہ کی رپورٹ اعلی حکام کو بھیجوا دی ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق اس موقع پر سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کے والد امین اللہ خان گنڈہ پور بھی موجود تھے جو برآمد ہونیوالے سیلاب متاثرین کیلئے بھجوائے گئے سامان کی موجودگی کے بارے میں تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے سامان کی برآمد گی کے بعد اپنی انکوائری کا سلسلہ وسیع کردیاہے۔ دوسری جانب علی امین گندا پور نے کاروائی کو ناجائز قرار دے کر کہا ہے کہ یہ ٹینٹس انکی ذاتی ملکیت ہے۔جو بازار سے خریدے گئے تھے۔ میں ہر سال متاثرین کی امداد کرتا رہتا ہوں، حکومت انکوائری کرے کہ یہ ٹینٹ کیسے میرے پاس آئے۔

Leave a reply