شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں کونسا اہم اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں؟

0
55

قومی ٹیم کا فا سٹ بالر شاہین شاہ آفریدی 5 اکتوبر کو بھارت میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے دوران ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہے، نوجوان فاسٹ بولر، جنہوں نے اب تک 44 میچوں میں 86 وکٹیں حاصل کی ہیں، پاکستان کے لیے ون ڈے میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیز ترین کھلاڑی بن سکتے ہیں۔
پاکستان کے مایہ ناز آف اسپنر ثقلین مشتاق اس وقت 53 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دینے کے بعد یہ ریکارڈ ابھی تک انکے نام ہے، ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑنے کے لیے شاہین کو اپنے اگلے آٹھ میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اس وقت حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیل رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے پچھلے وارم اپ میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست کے بعد، پاکستان اس کھیل میں اپنی کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے بے تاب ہوگا۔ دریں اثنا، نیدرلینڈز کے خلاف آسٹریلیا کا پہلے وارم اپ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ان کی حکمت عملی کو بہتر بنانے، کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور باوقار ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے موجودہ حالات کے مطابق ڈھالنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرتا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 بھارت میں 10 ٹیموں کے ساتھ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک 10 مقامات پر پرجوش ٹائٹل کے لیے لڑیں گے، احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے افتتاحی اور فائنل کی میزبانی ہوگی۔

Leave a reply