پشاور ضلعی حکومت نے راج کپور کی حویلی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی

0
69

خیبرپختونخوا(کے پی کے) حکومت نے معروف اداکار راج کپور کی آبائی حویلی پر سیکشن 4 نافذ کر دی ہے-

باغی ٹی وی : اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے راج کپور حویلی کی خرید و فروخت سے متعلق سیکشن 4 نافذ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راج کپور حویلی کی قیمت کا تعین کیاجائے گا اور جلد ہی محکمہ آثار قدیمہ کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق آگاہ کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے یہ بھی کہا کہ حکومتی فیصلے تحت راج کپور حویلی کو محفوظ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خیبرپختونخوا حکومت نے بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر پر سیکشن 4 نافذ کیا تھا۔ صوبائی حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور خاندان کی پشاور میں واقع آبائی رہائشگاہوں کو خرید کر میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ دلیپ کمار کی اہلیہ نے بھی اپنے شوہر کے آبائی گھر کی خریداری اور پھر اسے میوزیم میں تبدیل کرنے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کی تھی۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں خیبر پختونخوا کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پاکستان کی صوبائی حکومت کی کوششوں پر بہت خوش ہوں اور مجھے پوری اُمید ہے کہ وہ اپنے اس اقدام میں ضرور کامیاب ہوں گے-

دوسری جانب دلیپ کمار نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداؤحں کے ساتھ اپنے آبائی گھر کی یادیں شئیر کیں تھیں-

واضح رہے کہ دلیپ کمار کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے قصہ خوانی بازار میں 1922 میں مسلمان گھرانے میں ہوئی تھی اور ان کا اصل نام محمد یوسف ہے۔دلیپ کمار کو ان کی فلمی خدمات پر حکومت پاکستان نشان امتیاز سے بھی نواز چکی ہے۔اسی طرح راج کپور کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے حویلی دلگران میں ہندو خاندان میں 1924 میں ہوئی تھی۔

دونوں با لی وڈ لیجنڈز کے علاوہ بھی دیگر چند با لی وڈ شخصیات پشاور اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں پیدا ہوئی تھیں جب کہ متعدد شخصیات حالیہ پاکستان کے دیگر صوبوں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی پیدا ہوئی تھیں۔

مجھے پشاور میں واقع اپنے گھر کا وہ کمرہ یاد ہے جہاں خواتین عبادت کیا کرتی تھیں…

دلیپ کمارنے کی پی حکومت سے پشاور میں واقع آبائی گھر کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کردی

دلیپ کمار کے آبائی گھر کو میو زیم میں تبدیل کرنے پر اہلیہ سائرہ بانو کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں موجود دلیپ کمار اور راج کمار کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں موجود دلیپ کمار کے آبائی گھر پر سیکشن 4 نافذ کردی

Leave a reply