پشاور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی نیب کے پی سلیم شہزاد کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے

0
44

سابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے وارنٹ گرفتار جاری

پشاور ہائیکورٹ نے سابق ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا سلیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے سابق ڈی جی نیب کے پی کے سلیم شہزد کے اپنے اہلکار خطاب گل کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں وارنٹ گرفتار کردئیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر سلیم شہزاد کے خلاف 2015 میں اپنے اہلکار خطاب گل پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ قاضی جواد احسان اللہ ایڈوکیٹ نے مطالبہ کیا کہ سیشن کورٹ نے سلیم شہزاد کو ستمبر میں مقدمے سے بری کیا تھا, عدالت سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ سلیم شہزاد کی سیشن کورٹ سے بریت کو خطاب گل کی بیٹی صائقہ نے ہائی کورٹ میں چلنج کیا ہوا ہے، سیشن کورٹ نے فیصلے میں خطاب گل کے میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کو نظر انداز کیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے سلیم شہزادکے قابل ضمانت وارنت جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

خیال رہے کہ شہزاد سلیم سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، ان کے بھائی اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے اہلِ خانہ کی مبینہ بدعنوانی کے مقدمات کی بھرپور پیروی کی وجہ سے سرخیوں میں بھی رہے ہیں۔ علاوہ ازیں یہاں یہ بات مدِنظر رہے کہ ڈائریکٹر جنرل نیب شہزاد سلیم کے دور میں شریف خاندان کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی کیسز شروع کیے گئے تھے۔ علاوہ وزیں انہیں شہرت تب ملی جب طیبہ گل کی جانب سے ہراسگی کے سنگین الزامات لگائے گئے اور انہوں اس تناظر میں پبلک اکائونٹس کمیٹی میں طلبی چیلنج کردی تھی۔ شہزاد سلیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے سیکرٹری نیشنل اسمبلی ،پبلک اکائونٹس کمیٹی ونگ و دیگر کو فریق بنایا تھا۔

Leave a reply