چینی بحران: پشاور میں چینی 175 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی

0
81

پشاور: چینی کی قیمت 175 روپے فی کلو تک پہنچ گئی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پشاور میں چینی کے نرخوں میں کمی نہ آسکی اور چینی 175 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، غلہ مارکیٹ اشرف روڈ میں چینی کی بوری 7 ہزار 200 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ چینی کے پرچون اور ہول سیل میں فی کلو 200روپے تک پہنچنے کے امکانات ہیں اشرف روڈ ،رامپورہ ، پیپل منڈی ، سبزی منڈی ، جی ٹی روڈ ، حیات آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ڈیلرز کے پاس چینی کا سٹاک ختم ہے، چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث چینی کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں جبکہ ڈالر بھی 175 روپے کو چھونے کے بعد لگ بھگ 170 روپے پر آگیا ہے دوسری جانب مارکیٹوں میں چینی کے بحران کے باعث چینی 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ملک میں مہنگائی کی لہر سے عوام شدید پریشان ہیں ۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک میں اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو ا مگر پاکستان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔

جبکہ چینی سے متعلق بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ ملز اور ڈیلرز کی وجہ سے چینی کی قیمت بڑھی ہے اور عوام بتائے کہ باریک چینی کیوں نہیں کھا رہے ؟ جتنا میٹھا موٹی چینی کرتی ہے اتنا ہی پتلی بھی کرتی ہے مارکیٹ میں موٹی چینی آج 140 روپے سے 117 روپے ہو گئی ہے لیکن باہر سے منگوائی گئی باریک چینی 90 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ قیمتوں کا تعین صوبائی معاملہ ہے ہم تو صرف ہدایات دے رہے ہوتے ہیں زرمبادلہ کے ذخائر کو محفوظ کرنے کے لیے درآمدات کم کرنی پڑے گی اور درآمدی چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔

پیٹرولیم لیوی کچھ نہ کچھ بڑھانی پڑے گی شوکت ترین

Leave a reply