پشاور:نوشہرہ آئل ٹینکرزآتشزدگی:پٹرول بحران جنم لے سکتا ہے ،اطلاعات کے مطابق نوشہرہ میں آئل ٹینکرکو آگل لگنے کے واقعہ کے بعد علاقے میں تیل کی کمی کے بحران کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ، اور یہ بھی امکان ہے کہ پٹرول دستیاب ہی نہ ہواوراگرملے تو مہنگے داموں ہی ملے ،
اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ تارو جبہ میں آئل ٹینکرآتشزدگی کا واقعہ کے بعد پٹرول کی کمی اوربحران کے خدشے کے پیش نظرنوشہرہ ضلعی انتظامیہ نے رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی
پشاور ، تارو جبہ میں آئل ٹینکرآتشزدگی کا واقعہ
عید کے دنوں میں سیاحتی مقامات میں پیٹرول کی کمی کا خدشہ
نوشہرہ ضلعی انتظامیہ نے رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی
— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) May 1, 2022
یاد رہےکہ کل نوشہرہ میں آئل ٹینکر ڈپو میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے متعدد ٹینکرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ذرائع کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تارو جبہ آئل ڈپو کے کچھ فاصلے پر پارکنگ ایریا میں آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہی پھیل گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق آئل ڈپو میں 70 ٹینکرز موجود ہیں آگ لگنے سے 30 آئل ٹینکرز جل گئے جبکہ متعدد کو نکال لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122، فائر فائٹرز اور فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم 7 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا ہے۔
ترجمان ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوشہرہ، مردان، پشاور سے بھی فائر بریگیڈ طلب کرلی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر میر رضا کا کہنا تھاکہ آگ 50 آئل ٹینکرز میں پھیل گئی اور ٹینکرز میں تقریباً 20 لاکھ لیٹر پیٹرول تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئل ڈپو میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔