پشاورپولیس اوراین ای ٹی نے اہم کارروائی ک ہے، گلبہار کے ایک حجرے میں قائم آئس فیکٹری سیل کردی گئی ہے، کارروائی کے دوران مرکزی ڈیلر سمیت آئس تیارکرنے والے آٹھ ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں، گرفتارافراد کا تعلق پشاورکے مختلف علاقوں سے ہے، کارروائی کے دوران 20 کلو گرام آئس، 5 کلو گرام ہیروئن اورتین کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے.
این ای ٹی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ کارروائی بڑی کامیابی ہے، گرفتار ڈیلرزسے جامع تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، پشاوراورپنجاب میں سرگرم دیگرآئس ڈیلرزکی نشاندھی ممکن ہوسکے گی، پولیس نے باقاعدہ ٹیسٹ پرچیزکے بعد گینگ کو بے نقاب کیا ہے.