پشاور سٹریٹ موبائل سنیچرز گروہ بے نقاب ، تحقیقات جاری
مورخہ3فروری2021
موبائل سنیچرز گرفتار، چھینا گیا موبائل فون برآمد ہو گیا۔
پشاور،کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے راہ چلتے شہریوں سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے سرگرم دو رکنی گروہ کا سراغ لگا کر اس کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور شہر سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مدعی فضل سبحان ولد محمد یعقوب سکنہ خواجہ ٹاون نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو رپورٹ کراتے ہوئے بیان کیا کہ اس کے بیٹے ذیشان سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان اس سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔
ایس پی سٹی محمدعمران خان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی فقیر آباد ڈاکٹر محمد عمر اور ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد حسن خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ۔
ایس ایچ او تھانہ فقیرآباد حسن خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو انٹاروگیٹ کیا جس کے دوران واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز دو ملزمان محمد عدنان ولد فضل سبحان ،بلال ولد امان اللہ ساکنان سفید ڈھیری کو گرفتار کرلیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہریوں سے موبائل فونز چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے ۔ ملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ۔