پشاور زلمی کو ملا نئے پارٹنر کا ساتھ!

0
38

پشاور زلمی اور ایم جی موٹرز پاکستان اسپانسرشپ، یہ پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ثابت ہوگی-

پی ایس ایل 6 سے قبل پشاور زلمی اور دنیا کی معروف کار برانڈ ایم جی موٹرز کے درمیان ایم- او- یو پر دستخط ہوگئے ہیں- اس معاہدے کے تحت ایم جی موٹرز پی ایس ایل 6 کے لئے پشاور زلمی کا آفیشل آٹو موبائل پارٹنر بن گیا ہے-

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز ، پشاور زلمی کا 20 فروری 2021 سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے چھٹے ایڈیشن کے لئے دنیا کی معروف اور حالیہ عرصے میں پاکستان میں دھوم مچانے والی ایم جی موٹرز کے ساتھ اسپانسرشپ معاہدہ طے پاگیا۔۔ ایم جی موٹرز پی ایس ایل 6 کے لئے پشاور زلمی کا آفیشل آٹو موبائل پارٹنر بن گیا۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی اور ایم جی موٹرز پاکستان کے محمد آصف نے ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون لاہور میں اسپانسرشپ کے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ایم جی موٹرز کے ساتھ اسپانسرشپ کے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پاکستان سپر لیگ میں سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ دنیا کی معروف کار برانڈ ایم جی نے گزشتہ چند مہینوں میں پاکستان کی آٹو موبائل مارکیٹ میں دھوم مچائی ، پشاور زلمی اور ایم جی کی پارٹنرشپ پاکستان کے کرکٹ اور کار لورز کے لیے پرجوش موقع ہے یہ وننگ پارٹنرشپ مستقبل میں بھی جاری رہے گی-

Leave a reply