پشاور زلمی مشکلات کا شکار
باغی ٹی وی : پشاور زلمی کی ٹیم لاہور قلندرز کے خلاف مشکلات کا شکار ہے اور اس کے 4 وکٹ گر چکے ہیں۔
میچ کے آغاز میں ہی قلندرز کے شاہین شاہ نے امام الحق کو صفر کے اسکور پر پویلین روانہ کیا، زلمی کی دوسری وکٹ پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے حاصل کی۔
سلمان مرزا نے 18 کے اسکور پر 5 رنز بنانے والے کامران اکمل اور پھر 19 کے اسکور پر حیدر علی کی وکٹ حاصل کی وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔
زلمی کو چوتھا نقصان 26 رنز بنانے والے شعیب ملک کا اٹھانا پڑا، انہیں ویزے نے آؤٹ کیا۔اس سے قبل میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا.