ملتان: پشاور زلمی ٹیم کی کینسر میں مبتلا بچوں سے ملتان میں خصوصی ملاقات سے بچوں کے چہروں پررونق آگئی ،اطلاعات کے مطابق آج پشاور زلمی ٹیم نے کینسر میں مبتلا بچوں سے ملتان میں ملاقات کی، مریض بچوں نے ڈیرن سیمی اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ملاقات کے دوران کھلاڑی بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور خوب ہلا گلا کیا، بچے کھلاڑیوں سے گڈ لک پیغام پر بہت خوش ہوئے اور ٹیم کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

بچوں سے ملاقات کرنے والوں میں ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ، حسن علی، کامران اکمل، وہاب ریاض اور دیگر کھلاڑی شامل تھے۔ بعد ازاں ڈیرن سیمی نے پوری ٹیم کی جانب سے بچوں کا شکریہ ادا کیا۔

Shares: