سید عاصم منیر اور ساحر شمشاد مرزا پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل آفیسرز ہیں, وزیراعلیٰ پنجاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تقرری پر نامزد لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیراور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباد دی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر ، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، پرویز الہیٰ نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل آفیسرز ہیں۔ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ اب بند ہو جانا چاہیئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پوری امید ہے کہ نئے سپہ سالار کی قیادت میں پاک افواج اپنی کامیابیوں اور کامرانیوں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گی۔جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپہ سالار کی حیثیت سے دفاع وطن اور ملک میں قیام کیلئے مثالی خدمات سرانجام دیں، جنرل قمر جاوید باجوہ کے دور میں ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کی جنگ کامیابی سے لڑی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک افواج نے معیشت کے استحکام، سفارتکاری اور قدرتی آفات میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔
علاوہ ازیں چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی وائس چیئرمین صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی وائس چیئرمین مولانا یار محمد عابد وائس چیئرمین مولانا محمد شعبان صدیقی وائس چیئرمین مولانا عبدالمنان عثمانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا شبیر احمد عثمانی مرکزی فنانس سیکرٹری مولانا حفیظ الرحمن کشمیری مرکزی قانونی مشیر میاں محمد طیب ایڈووکیٹ نے جنرل حافظ سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری پرمبارک باد دی ہے جنرل حافظ سید عاصم منیر کی میرٹ پر تقرری ایک دانشمندانہ فیصلہ اور مستحسن اقدام ہے جس کے ملکی استحکام پر خوشگوار اثرات مرتب ہوئے ہیں یہ تقرری ملک میں جاری سیاسی انتشار اور بے یقینی کے خاتمہ، ملک کی ترقی و استحکام، بہترین دفاع اور حفاظت کا باعث ہو گی جنرل حافظ سیدعاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف تقرری ان شاء اللہ ملک و قوم کیلئے نیک شگون ثابت ہو گی مرکزی علماء کونسل پاکستان آرمی چیف کو ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اور ملک میں امن و سلامتی کے قیام کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟
کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز