پشاور ہائیکورٹ کے باہر دھماکے کا ملزم گرفتار، کس ملک کا شہری؟ ٹارگٹ کس نے دیا؟ اہم انکشاف کر دیئے

پشاور ہائیکورٹ کے باہر دھماکے کا ملزم گرفتار، کس ملک کا شہری؟ ٹارگٹ کس نے دیا؟ اہم انکشاف کر دیئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورہائیکورٹ کے قریب بم دھماکہ میں ملوث مبینہ دہشت گرد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا ہے.سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرداکرام اللہ کا تعلق افغانستان سے ہے،ملزم 12 دسمبر کو چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا،ملزم نے کالعدم تنظیم سے دھماکے کیلئے بھاری رقم لی، ملزم حاجی کیمپ اڈہ پشاور کے قریب ہوٹل میں قیام پذیر تھا، ملزم نے تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر کے کہنے پر رقم کے عوض کام کیا.

سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

پشاورہائیکورٹ کےقریب کارپارکنگ میں ہونیوالے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ آ گئی،سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے ،رکشے میں 12بج کر5منٹ پر دھماکہ ہوا،

دوسری جانب بم ڈسپوزل سکواڈ نے بھی اپنی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پشاورہائیکورٹ کار پارکنگ میں دھماکہ بارودی مواد کا تھا،رکشہ میں 4کلوگرام دیسی ساختہ بارودی موادنصب کیاگیاتھا،دھماکے کےاہم شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں،دھماکے سے قریبی کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے

Comments are closed.