پشاور میں ایس ایچ او کا علاقے کے مسائل شریعت کے مطابق حل کرنیکا اعلان

0
37

پشاور میں ایس ایچ او کا علاقے کے مسائل شریعت کے مطابق حل کرنیکا اعلان

ایس ایچ او تھانہ شاہ پور نے علاقے کے مسائل شریعت کے مطابق حل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تھانہ شاہ پورکے ایس ایچ او کا تھانے میں معززین علاقہ سے خطاب کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایس ایچ او عبدالعلی کہہ رہے ہیں کہ جو مسئلہ تھانے آئےگا اسے شریعت کے مطابق حل کیا جائے گا۔

ایس ایچ او تھانہ عبدالعلی نے کہا کہ کوئی بھی شادی بیاہ کی تقریبات میں خواجہ سرا یا رقاصہ نہیں بلائے گا، شادی کی تقاریب میں آتش بازی اور فائرنگ پر مکمل پابندی ہو گی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پور عبدالعلی نے کہا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میری ہی ہے، میں نے اپنی گفتگو میں کوئی بات غلط نہیں کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت
انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ مسائل شریعت کے مطابق حل ہونے چاہئے کیونکہ ہمارا اسلام اس بارے میں حکم دیتا ہے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہئے لہذا مجھے بھی یہی خیال آیا کہ ایسا ہونا چاہئے دوسری طرف اہل علاقہ نے بھی اس کام کی تعریف ہے اور انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کا حل شریعت میں ہے.

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نے انتہائی ہم قدم اٹھایا ہے اب ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے مسائل عین شریعت کے مطابق حل ہوں گے لہذا ہم اس قدام سے اچھی توقعات کرتے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ ان کو کام یاب کرے.

Leave a reply