پیشی کے لئے عدالت آنے والی خاتون کے ساتھ والد اور بھائی نے کیا گھناؤنا کام

پیشی کے لئے عدالت آنے والی خاتون کے ساتھ والد اور بھائی نے کیا گھناؤنا کام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختوںخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پیشی کے لئے عدالت آنے والی خاتون کو قتل کر دیا گیا

خاتون کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان مقتولہ کا والد اور بھائی ہے ملزمان نے غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کیا ،پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا

عدالت پیشی کے لئے آنے والی خاتون مسماۃ (ح) دختر شاہ ولی ساکنہ شیرو جھنگی کو اس کے والد شاہ ولی اور بھائی نعمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے دونوں ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ملزمان شاہ ولی اور نعمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مسماۃ (ح) کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے خالی خول سمیت دیگر اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں

واقعہ کے بعد عدالت کے باہر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے،پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے،آئی جی کے پی نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور رپورٹ طلب کی ہے،

قبل ازیں وحید خان سرکل آفیسر پشاور و مردان ریجن کے زیر نگرانی محمد ریاض SHO تھانہ پشاور ریجن اور عدنان شاہد سب انسپکٹر نے بمعہ  دیگر نفری خفیہ اطلاع پر پیر زکوڑی پل جی ٹی روڈ پر مسافر گاڑی کو روک کر تلاشی کے دوران گاڑی میں سوار مسافر سے 2400 گرام چرس برآمد کی، ملزم لال مرجان ولد زریاب ساکن باڑہ ضلع خیبر کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا،

اسی طرح محکمہ ایکسائز تھانہ ایبٹ آباد ہزارہ ریجن کی خفیہ اطلاع پر  کامیاب کاروائی ہوئی، آئس ڈیلر 284 گرام آئس برآمد کر کے موقع پر گرفتار لیا گیا جبکہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔انور خان سرکل آفیسر و ETO ایبٹ آباد کے زیر نگرانی شاہد ابرار SHO  تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد ہزارہ ریجن، توقیر شاہ ایڈیشنل SHO  اور طاہر نعیم سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر بیدڑہ انٹرچینج مانسہرہ کے قریب مسافر گاڑی میں سوار آئس ڈیلر سے تلاشی کے دوران 284 گرام آئس برآمد کی ، ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد ہزارہ ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا کس کا کام ، وفاقی وزیر ہوا بازی میدان میں آ گئے

بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

Comments are closed.