وزیراعظم کا حکم ہوا میں،پٹرول 15 کی بجائے 4 روپے سستا

0
158
price

وزیراعظم شہباز شریف کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا، پٹرول کی قیمتوں میں 15 روپے کی بجائے چار روپے کی کمی کر دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حوالہ سے بیان جاری کیا تھا جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے ، تا ہم وزیراعظم کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے،جب وزارت خزانہ کے پٹرولیم ڈویژن نے مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تو عوام دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ پٹرول کی قیمت میں وزیراعظم نے 15 روپے کمی کا حکم دیا تھا تا ہم ادھر چار روپے کمی ہوئی۔وزرات خزانہ نے وزیراعظم کی ہدایت کے برعکس پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کمی کی.

وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش کے باوجود پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کا اقدام لاہور پائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا،اظہر صدیق کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، اظہر صدیق کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وزارت خزانہ کو پیٹرول کی قیمت میں کمی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

وزارت تعلیم پنجاب اور کرومیٹک کے زیر اہتمام تمباکونوشی کیخلاف خصوصی تقریب

پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

انسداد تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں چوتھے سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز

تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

Leave a reply