پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

باغی ٹی وی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے7پیسے اضافے کی تجویز کی ہے.

ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں19روپے61 پیسے اضافے کی تجویزدی گئی .موجودہ پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پرپیٹرول ڈیزل کی قیمت 6 روپےفی لیٹربڑھےگی.فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے ہے، فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روپے 36 پیسے ہے،

عوام کی جيبوں پر مزيد بوجھ پڑے گا يا پيٹروليم مصنوعات کے دام رہيں گے برقرار۔ فيصلہ آج کیا جائے گا۔ اوگرا نے قيمتوں ميں 20 روپے تک اضافے کی تجويز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر بڑھےگی، فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روپے 36 پیسے ہے۔

Comments are closed.