شجاع آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی )شجاع آباد شہر اور مضافات کے علاقوں میں پٹرول کے ساتھ اب 2 نمبر موبل آئل کی بھرمار گاڑیاں موٹرسائیکل برباد شہری سراپااحتجاج ان غیر قانونی منی پٹرول ایجینسیوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے سخت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق شجاع آباد شہر اور اس کے مضافات میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں کی بھرمار اور ان پر دو نمبر ایرانی آئل کے ساتھ دو نمبر موبل آئل بھی دھڑلے سے فروخت کیا جانے لگا جس سے گاڑیوں اور موٹرسائیکل کے انجن خراب ہونے سے شہری سراپا احتجاج ہوگئے شہریوں کا کہنا ھے کہ پہلے ہی حد سے زیادہ مہنگائی نے پریشان کر رکھا ہے اس پر مصیبت یہ کہ نہ تو اصلی پٹرول دستیاب ہے اور نہ ھی انجن آئل اصلی ملتا ہے جائیں تو کہاں جائیں
یہ چور قسم کے آئل تاجر پرانے کمپنیوں کے خالی جیریکین تک خرید کر لے جاتے ہیں اور ان میں جعلی موبل آئل بھر کر باقاعدہ سیل لگا کر اپنے تھوڑے سے منافع کے لئے غریب عوام کا ہزاروں روپے کا نقصان کرکے انکی کمر توڑنے پر تل گئے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے صحافت کے روپ میں کچھ کالی بھیڑیں منتھلیاں لے کر خاموش ہیں اور سرپرستی کر رہے ہیں اب یہ کاروبار کرنے والے ایک مافیا کی صورت اختیار کر چکے ہیں
روزانہ کی بنیاد پر لوکل جعلی موبل آئل کی مارکیٹ میں سپلائی جاری ھے اور ہمیں تو یہ بھی نہیں معلوم کہ ھم اس معاملے کی شکایت کسے کریں بہرحال خدارا جو بھی متعلقہ ادارے ہیں کاروائی کریں اور ان جعل سازوں سے ہماری جان بخشی کرائیں ۔ عوامی مط