لاہور ہائیکورٹ: بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلوں میں پٹرول ڈلوانے پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،عدالت میں فریقین نے جواب داخل کرا دیا،ڈی سی لاہور کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ہم نے بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی فروخت پر پابندی نہیں لگائی۔صرف حکومت کو ایڈوائس دی تھی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ اپنے جواب کی نفی کر رہے ہیں، جسٹس راحیل کامران شیخ شہری عرفان بشیر کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست گزار کی طرف سےیاسر اسلام ایڈووکیٹ پیش ہوئے،درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کا گجر پورہ لاہور میں پٹرول پمپ ہے، آئین پاکستان ہر شہری کو کاروبار اور کنوینس رکھنے اور چلانے کی اجازت دیتا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور نے بنیادی انسانی حقوق کے برخلاف پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلوں میں پٹرول ڈلوانے پر پابندی کا غیر قانونی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفکیشن سے پٹرول پمپ مالکان کا کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے، عام غریب شہری سستی سواری موٹر سائیکل سے محروم ہوگئے ہیں، عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ،درخواست کے حتمی فیصلے تک ڈی سی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے
دوسری جانب لاہو رکی سڑکوں پر پولیس نے ناکے لگا لئے جس نے بھی ہیلمٹ نہیں پہنا اسکا چالان کیا جا رہا ہے، شہر میں ہیلمٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے، 300 والا ہیلمٹ آٹھ سو، 1000 کا ہو چکا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا خریدیں یا ہیلمٹ، سمجھ نہیں آ رہی، چالان ہو جائے تو وہ جمع کروائیں یا پٹرول ڈلوائیں،دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ کا ریٹ ہم نے خود سے مہنگا نہیں کیا، ہمیں بھی مہنگا مل رہا، مجبور ہو کر قیمتیں بڑھائی ہیں،
ہیلمٹ کا استعمال کرنے کا پیغام دینے کیلئے لاہور پولیس نے کرکٹ میچز کی ویڈیو شیئر
بغیر ہیلمٹ 7 لاکھ 44 ہزار موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
دوسری جانب سی ٹی او لاہورنے ہیلمٹ انفورسمنٹ، جرمانوں میں اضافے کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کی استدعا پر ہیلمٹ کا جرمانہ دو سو سے دو ہزار کردیا گیا ہے، ہیلمٹ جرمانے میں اضافے کا مطلب شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، چالان کرنا مقصود نہیں، آپ کا تحفظ اولین ترجیح ہے، سال 2022 کے پہلے نو ماہ کے دوران 351 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے، سال 2023 میں اب تک 280 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے، ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے 71 قیمتی جانوں کو بچا لیا گیا، رواں سال 50 ہزار زائد حادثات میں موٹرسائیکلسٹ بالواسطہ یا بلاواسطہ متاثر ہوئے، رواں سال 20 لاکھ سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کارروائی کی گئی،موٹرسائیکل سواروں کو قوانین کی پاسداری کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی جاتی رہی، بڑھتی ہوئی آبادی اور گاڑیوں کی تعداد میں ہوشربا اضافے کے باوجود قیمتی جانوں کا تحفظ، قابلِ تحسین ہے، قیمتی جانوں کو ہرصورت محفوظ بنایا جائے گا، مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ سمیت اہم شاہراہوں پر زیروٹولرنس پالیسی ہے،ہیلمٹ چالان سے بچنے کےلئے نہیں، بلکہ جان بچانے کیلئے پہنا جائے،ٹریفک قوانین پر سختی کرنے سے ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں بھی غیر معمولی اوورلوڈ میں کمی آئی،83 فیصد سموگ گاڑیوں کے زیریلے دھواں سے بنتی ہے،آگاہی مہم میں مقامی کالج کے طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،