حکومت نے اکتوبرکے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوبرقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے اکتوبر کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ماہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کی جائے گی .
قبل ازیں خبر آئی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی جائے گی اس ضمن میں سفارشات بھجوائی گئی تھیں تا ہم اب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے. اوگرانےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویزدی تھی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے کاواک آوٹ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز ،جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق، حمزہ شہباز نے احتجاج کیا ہے اور قیمتیں واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے.
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے تو پٹرول 46 روپے لٹر کرنا تھا، اب فی لٹر پر لوٹ کا مال کس کی جیب میں جا رہا ہے ؟ آپ نے قوم کی روٹی، روزگار چھین لیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ، ہائیکورٹ میں درخواست دائر
جماعت اسلامی کے امری سینیٹر سراج الحق نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے.