پٹرول پمپ ایجنسی سیل

0
48

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفینس کی جانب سے غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایجنسیز کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاِون بلا تفریق جاری ہے-

محکمہ سول ڈیفینس کی چھاپہ مار ٹیم نے مزید 2 غیر قانونی پٹرول پمپ ایجنسیز سیل کردیں- سول ڈیفینس آفیسر ریحان وڑائچ نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں ٹی چوک سینیما روڈ اور مخدوم پور روڈ پر آپریشن کے کے دوران غیر قانونی ایجنسیاں سیل کرنے کیساتھ ان پر نصب مشینری اور یونٹس قبضہ میں لے لئے-

پٹرول ایجنسی مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز درج کرادی گئی ہیں- سول ڈیفینس آفیسر نے کہا ہے کہ ضلع میں آپریشن کا سلسلہ بلاتفریق جاری رکھا جائے گا-

Leave a reply