پٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق سپریم کورٹ نے کی رپورٹ طلب

0
45

پٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق سپریم کورٹ نے کی رپورٹ طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سرکاری اراضی پر پیٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے چیئرمین این ایچ اے سے پیٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے حکم دیا کہ لیز کی کاپیاں اور حاصل ہونیوالے فنڈ کی تفصیلات 4 ہفتوں میں پیش کی جائیں ،

عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کہ این ایچ اے کو حاصل ہونیوالا ریونیو کہاں خرچ کیا جاتا ہے؟ بتایا جائے کہ این ایچ اے کے ملازمین کے نام پیٹرول پمپس لیز پر تو نہیں دیئے گئے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ساری اتھارٹی این ایچ اے کے پاس ہے تو صوبائی حکومتوں کی ملکیت کا کیا فائدہ ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ پنجاب حکومت نے این ایچ اے سے لیز پر زمین دینے کا اخیتار واپس لے لیا ہے،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد میں ایک دوسرے کے ساتھ کئی پیٹرول پمپس بنے ہوئے ہیں،این ایچ اے پیٹرول پمپس قائم کرنے کے اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے،ہوسکتا ہے کہ این ایچ کے ملازمین یا رشتہ داروں کے نام پیٹرول پمپس لیز پر دیئے گئے ہوں،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

عوامی اور سرکاری زمینوں پر پٹرول پمپس کیسے تعمیر ہو گئے ؟ چیف جسٹس

Leave a reply