مزید دیکھیں

مقبول

یزمان:چک 108 ڈی این بی میں جاز ٹاور کی بیٹریوں میں آگ لگ گئی

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) تحصیل یزمان کے...

اوچ شریف:موٹر وے ایم 5 پر اوور سپیڈ گاڑی چلانے پر ڈرائیور گرفتار

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان)موٹر وے ایم 5...

عزم واضح ہے کہ کوئی بھی خاتون ٹیکنالوجی کے اس انقلاب سے پیچھے نہ رہے،شزا فاطمہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی...

پٹرولیم مصنوعات میں 59 روپے تک اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات میں 59 روپے تک اضافہ کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق 20 روز کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت نے مسلسل تیسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ فی لٹر پٹرول کی قیمت میں چوبیس روپے 3 پیسے فی لٹر قیمت بڑھا دی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم اور15تاریخ کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا جاتا ہے، فروری میں عمران خان نے سیلزٹیکس، لیوی بھی ختم کردی تھی، اس وقت بھی پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں نقصان ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ 2 جون کو مسلم لیگ ن کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پٹرول کی قیمت 209 روپے 86 پیسے ہو گئی تھی، ڈیزل کی قیمت 204 روپے 15 پیسے ہوگئی تھی، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے 31 پیسے فی لٹر، مٹی کا تیل 181روپے 94پیسے ہو گئی تھی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر پیٹرول کی قیمتیں کم کیں، عالمی مارکیٹ میں تیل، گندم اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد حکومت کو اب اس مد میں کوئی نقصان نہیں ہو گا۔