پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،اپوزیشن کا ایوان میں بھر پور احتجاج کا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ن لیگی رہنما، رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے،اپوزیشن مل کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی واپسی کا مطالبہ کرے گی۔ ملکی تاریخ کے بلند ترین 33 فیصد اضافے کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں احتجاج میں شامل ہوں گی۔ اپوزیشن نے حکومتی سرپرستی میں سرگرم چینی کے بعد پیٹرول مافیا کو پارلیمنٹ میں بے نقاب کرنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے اس پر اتفاق کیا ہے کہ عوام کی مشکلات اور توقعات کو بھرپور طور پر پارلیمان میں پیش کیا جائے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ن لیگ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف آج پارلیمان میں احتجاج کریگی حکومت نےپیٹرول کی قیمتوں میں گزشتہ کمی کا فائدہ بھی عوام کو نہیں دیا ،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سےغریبوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ،تاریخ کے بلند ترین33 فیصد اضافے کیخلاف تمام اپوزیشن جماعتیں احتجاج میں شامل ہونگی، غریبوں کی زندگی پہلے ہی اجیرن بن چکی ہے،اپوزیشن ملکرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی واپسی کا مطالبہ کریگی،
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 25 روپے یکمشت قیمتوں میں اضافہ کر دیا، اپوزیشن سمیت عوام پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج ہے،لیکن تحریک انصاف صفائیاں دے رہی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قیمتوں میں اضافہ کیا گیا
وزیراعظم عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وہ خوب واویلا کرتے تھے اور اس کو غریب عوام پر ڈاکہ کہتے تھے، اس ضمن میں انکے کئی بیانات اور ٹویٹس ریکارڈ پر ہیں ،لیکن انہوں نے اب خود کرونا کی وجہ سے پہلے پٹرول سستا کیا تو مافیا نے پٹرول کی قلت پیدا کر دی، اس ماہ میں پٹرول کے لئے غریب عوام دھکے کھاتی رہی، پٹرول پمپ والوں نے پٹرول کی سیل بند کر دی تھی سستے پٹرول کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، اب حکومت نے پٹرول مافیا کے دباؤ میں آ کر خود قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے.جس کو اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کر دیا ہے.
کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان کی غریب عوام پہلے ہی پریشان ہے، کرونا نے کاروبار بند کروا دئے، لاکھوں لوگوں کی نوکریاں ختم ہو گئیں، بجٹ میں تنخواہوں میں پہلے اضافہ نہین کیا گیا اب پٹرول بم حکومت کی طرف سے عوام کو ایسا تحفہ ہے جو عوام کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں لیکن حکومت یہ تحفہ مافیا کے سامنے بے بس ہو کر دے چکی ہے.
وفاقی وزیر برائےتوانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی برصغیرمیں سب سےکم ہیں۔ گزشتہ ماہ عالمی منڈی خام تیل کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ ہوا اور پاکستانی روپے کی قدر میں بھی تین روپے کی کمی ہوئی۔ ان وجوہات کی بنا پرپٹرول کی قیمت میں 31 روپے58 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 24روپے31پیسےکا اضافہ ہونا چاہیے تھا ،مگر حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 25 روپے58 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے31 پیسےاضافہ کیا۔
پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی
پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول
خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم
آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے 58 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 100 روپے دس پیسے پر پہنچ گئی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات مجموعی طور پر 56 روپے 89 پیسے فی لیٹر تک سستی کی تھیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع