پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے حکومت کو2 ارب روپے کا نقصان ہوا،شوکت ترین
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ہوا،
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے حکومت کو2 ارب روپے کا نقصان ہوا ،خطے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پاکستان 17ویں نمبر پر ہے وزیراعظم عمرا ن خان عوام پر بوجھ میں کمی لانا چاہتے ہیں،زراعت اورپیداوارپر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں تاکہ خود کفیل ہوں ،پیٹرولیم لیوی کم ہوکر2 ،ڈھائی روپے پرآ گئی ،برطانیہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 31 فیصد بڑھی ہیں دنیابھرمیں گھی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے دنیا میں کورونا کی وجہ سے ہمیں نقصان ہواہے اورسپلائی چین متاثر ہوئی،زراعت کےشعبہ میں غفلت کانتیجہ بھگت رہے ہیں،غریب لوگوں کو آٹا،چینی اور گھی میں براہ راست سبسڈی دیں گے،خطے کےمقابلےمیں پیٹرول کی قیمتیں یہاں کم ہیں ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے زرعی شعبے کی ترقی ،پیداواری لاگت بڑھانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں مڈل مین بہت منافع کماتا ہے،ایڈمنسٹریشن میں خامیاں ہیں 10سے12چیزوں پراسٹڈی کے بعد انتظامی طور پر کاررائی کر یں گے،لوگ من مانی قیمتیں لے رہے ہیں ایف بی آر نے ٹیکس ہدف مقررہ ٹارگٹ سے زائد حاصل کیا،
شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پیٹرولیم لیوی کے لیے 600 ارب روپے رکھے ہیں،پیٹرولیم لیوی ہم نے نہیں لگائی ،کسا ن کو فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے دیئے جائیں گے ،پنجاب سمیت پورے ملک کے ہرگھرانے کو صحت کارڈ دیئے جائیں گے 30سال کی کوتاہیوں کی وجہ سے ہماراانحصار امپورٹ پر رہا،اب ہم مچھلی پکڑنا سکھائیں گے ہر خاندان کو اپنے گھر کے لیے15سے20لاکھ روپے تک رقم دی جائے گی،وزیراعظم ملک کو ریاست مدینہ طرز کی فلاحی ریاست بنانے کے خواہاں ہیں،حکومت ٹیکنیکل ٹریننگ دینے کی پالیسی پر کام کررہی ہے،
قبل ازیں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک مشکل فیصلہ ہے، پاکستان میں عالمی منڈی کے مقابلے میں قیمتیں کم بڑھائی گئی ہیں، حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح بتدریج کم کر رہی ہے، آج بھی اکثر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم ہیں۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما، سینیٹر شیری رحمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایک بار بھر پیٹرول کی قیمتوں میں 4 روپے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ پیٹرول مصنوعات میں 4 سے 8 روپے کا ہوشربا اضافہ ناقابل قبول ہے، تباہی سرکار آئی دنن عوام پر پیٹرول بم گرا رہی۔ حکومت عوام پر کچھ تو رحم کرے
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ تباہی سرکار کے دور میں پیٹرول فی بیرل 75 ڈالر ہے لیکن عوام کو 127 روپے فی لیٹر بیچ رہے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل تھی اور ملک میں پیٹرول کی قیمت 113 روپے تھی۔حکومت آئی ایم ایف کے سامنے جھک گئی ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے
ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی
لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی
لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی
شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے
لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج
شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر اسد عمر جواب نہ دے سکے








