پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انکار کے باوجود پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) قومی ویمن فٹبال ٹیم کی این او سی کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ صحافی فیضان لاکھانی کے مطابق پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو 15 اور 18 جولائی کو سنگاپور میں میزبان ٹیم کیخلاف میچز کھیلنے ہیں تاہم پی ایس بی کم وقت کی بنیاد پر این او سی سے معذرت کرچکا ہے لیکن اس کے باوجود بھی پی ایف ایف، این او سی کے حصول کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی این او سی کےلیے ایک حکومتی عہدیدار بھی کوششیں کررہے ہیں۔ تاہم ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے شروع میں این او سی سے معذرت کے باوجود بھی سمری متعلقہ وزارت کو بھجوادی ہیں، پی ایف ایف کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نے این او سی کی امیدیں نہیں چھوڑیں ہیں ، تاخیر سے این او سی ملنے پر صرف ایک میچ کھیلنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔
ادھر دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ پریذیڈنٹس الیون کیخلاف دو روزہ وارم اپ میچ میں ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کی تیاری کا اچھا موقع ملا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں کافی اعتماد ملا، وہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں اچھا پرفارم کرکے اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس لانے کی کوشش کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
حسن علی نے کہا کہ وارم اپ میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، اپنی کھوئی ہوئی فارم کو بحال کرنے کی کوشش کروں گا، پی ایس ایل کے بعد کاؤنٹی کھیلنے گیا، وہاں پرفارمنس اچھی رہی۔