حکومت کے لئے نئی مشکل،پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا
پاکستان فلور ملز ایوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کیا گیا ہے،لاہور میں فلوز ملزمالکان کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج چھ جولائی کو لاہور میں ہمارا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی چیئرمین اور سابقہ چیئرمین، صدر بھی موجود تھے، آج کے اجلاس میں حالیہ بجٹ کے حوالہ سے جو ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا گیا اس پر تمام اراکین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں یہ منظور نہیں، اس کو فی الفور ختم کیا جائے، ہماری فلور ملز اس کی متحمل نہیں ہو سکتیں،حکومت سے ہم نے مذاکرات کی کوشش کی ہے، حکومت کو مطالبات پہنچا د یئے ہیں کہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہمارا کام نہیں، آٹا واحد چیز ہے جو سستی ہے، اسے بھی مہنگا کیا جارہا ہے، خدارا ہوش کے ناخن لیں،مطالبات منظور نہ ہوئے تو 10 جولائی کو ملیں گندم کی واشنگ بند کردیں گی اور 11 جولائی سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کردی جائے گی، ہم حکومت کو وقت دے رہے ہیں تاکہ عوام تنگ نہ ہوں لیکن بدھ سے ہم مکمل ہڑتال کی طرف چلے جائیں گے، حکومت فلور ملز ایسوسی ایشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لے ورنہ بدھ سے ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ساڑھے 5 فیصد ٹیکس عوام پر لگے گا لیکن ملز کے کھاتے میں آئے گا، ٹیکسز کا نفاذ رہا تو ہم ملیں نہیں چلا سکیں گے،
اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ مورخہ 10 جولائی2024 سے ملک بھرکی فلور ملز گندم کی واشنگ بند کر دیں گے اور بروز جمعرات 11 جولائی 2024 گندم کی پسائی نہیں کریں گے اور اس وقت تک فلور ملز پسائی نہیں کریں گی جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے،
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے
اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی