اسلام آباد:سید امین الحق سے پی ایف یو جے، نیشنل پریس کلب عہدیداران کی ملاقات:صحافیوں کے مسائل حل کرنے کا وعدہ ،اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر سید امین الحق سے پی ایف یو جے ،نیشنل پریس کلب عہدیاداران نے ملاقات کی ہے
باغی ٹی وی کے ذرائع کےمطابق ملاقات میں سیکریٹری جنرل پی ایف یوجےناصر زیدی،صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم اورسیکریٹری انوررضا شریک ہوئے
اس موقع پرصحافی رہنماؤں نے وفاقی وزیرسید امین الحق کو میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پراپنےتحفظات سےآگاہ کیا صحافی تنظیموں کی جانب سے وفاقی وزیر امین الحق کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مظاہرے میں شرکت کی دعوت بھی دی
وفاقی وزیرسید امین الحق نے اس موقع کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ صحافیوں کی جدوجہد اور ان کے مسائل کے حل کیلئے شانہ بشانہ رہی،پارلیمنٹ میں بطور جماعت ایم کیو ایم صحافیوں کے حقوق کی آواز بلند کرے گی،
سید امین الحق نے کہا کہ کسی بھی قسم کی قانون سازی یا اتھارٹی کے قیام سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہونی چاہیئے، اگر مجوزہ میڈیا اتھارٹی صحافیوں کے مفاد میں ہے تو صحافتی تنظیموں کو اعتماد میں لینا چاہیے،
امین الحق نے کہاکہ بطور غریب و متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہم نے ہمیشہ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہا،
سید امین الحق نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ صحافت کو پابند کرنےوالے ہمیشہ نقصان میں رہے،جبری برطرفی، تنخواہوں میں کٹوتی، اور عامل کامل صحافیوں کے استحصال کو روکنے کی ضرورت ہے،
سید امین الحق نے کہا کہ صحافتی تنظیمیں اپنے اندر سے پیراشوٹر اور جعلی صحافیوں کو بھی نکال باہر پھینکیں، اس طرح کے صحافی غلط اور گمراہ کن خبروں سے صحافتی اقدار کو پامال کررہے ہیں،