پی ایف یوجے نظریاتی ایڈہاک کمیٹی نے فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس نظریاتی کی منظوری دے دی

0
39

پی ایف یوجے نظریاتی ایڈہاک کمیٹی نے فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس نظریاتی کی منظوری دے دی

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (نظریاتی)کی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین عمیر علی انجم نے فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس (نظریاتی)کے قیام کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے سینئر صحافی ثاقب الرحمن کو نگراں یونٹ چیف مقرر کردیا ہے ۔ہفتے کو ثاقب الرحمن نے پی ایف یو جے(نظریاتی)کی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین عمیر علی انجم سے رابطہ کیا اور انہیں صحافیوں کے حقوق کے لیے ایک نمائندہ تنظیم بنانے پر مبارکباد پیش کی ۔ثاقب الرحمن نے کہا کہ ملک میں موجود دیگر صحافتی تنظیمیں اپنے اصل ایجنڈے سے پیچھے ہٹ گئی ہیں اور ان تنظیموں کے رہنماؤں نے ذاتی فوائد کے لیے صحافیوں کے حقوق کا سودا کرلیا ہے ۔انہوں نے حامد میر کے خلاف جرات مندانہ موقف اختیار کرنے پر عمیر علی انجم سمیت دیگررہنماوں کو خراج تحسین پیش کیا، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نظریاتی کی مرکزی کابینہ نے فیصل آباد پی ایف یو جے (نظریاتی)کے یونٹ چیف ثاقب الرحمن کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس وقت مخلص اور نظریاتی ساتھیوں کی اشد ضرورت ہے،ثاقب الرحمن ایسے سینئر صحافی کا پی ایف یو جے نظریاتی پر اعتماد اس امر کا ثبوت ہے کہ ملک بھر کے صحافی، نام نہاد صحافتی رہنماؤں سے عاجز آچکے ہیں اور انہوں نے اپنا مستقبل پی ایف یو جے نظریاتی سے وابستہ کرلیا ہے ۔عمیر علی انجم نے ثاقب الرحمن اورانکے ساتھیوں کوفیصل آباد میں ممبر شپ کرنے اور صحافیوں کو متحد کرنے سمیت تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں ہیں۔

Leave a reply