کابل یونیورسٹی: پی ایچ ڈی وائس چانسلر کو ہٹا کر گرجویٹ کی تعیناتی ، طالبان پرعوام کی جانب سے شدید تنقید

0
46
کابل-یونیورسٹی-پی-ایچ-ڈی-وائس-چانسلر-کو-ہٹا-کر-گرجویٹ-کی-تعیناتی-،-طالبان-پرعوام-کی-جانب-سے-شدید-تنقید #baaghi

طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے-

باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق جرمنی سے پی ایچ ڈی ہولڈر محمد عثمان بابری کو ہٹاکر گریجویٹ محمد اشرف غیرت کو کابل یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے محمد اشرف غیرت کی تعیناتی پر عوام اور اساتذہ کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

پروفیسرز یونین کابل یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں ہائر ایجوکیشن قانون کے مطابق اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو منتخب کیا جاتا ہے لیکن افغانستان میں اس کے برعکس ہوا ہے۔

پروفیسرز یونین نے طالبان کو نظرثانی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اشرف غیرت کی تقرری پر نظرثانی نہ ہوئی تو فیصلہ کریں گے دوسری جانب طالبان کے سینئر رکن شیخ فقیر اللہ فائق نے بھی اشرف غیرت کی تقرری پر تنقید کی ہے۔

شہریوں سے بدتمیزی کی شکایات: عبوری وزیر دفاع ملا محمد یعقوب کی جنگجو طالبان کو سرزنش

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ اشرف غیرت نے ماضی میں صحافیوں کے قتل کے جواز پیش کیے تھے اور صحافیوں کے قتل پر بھی اکسایا تھا۔

اس حوالے سے کابل یونیورسٹی کے نومنتخب عبوری وائس چانسلر محمد اشرف غیرت کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کے عہدے پر تقرری کے بعد سے غلط دعووں اور پروپیگنڈےکا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں محمد اشرف غیرت نے خود پر صحافیوں کے قتل کی حمایت سمیت تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں نصاب کی اسلامائزیشن اور اسلامی اسکالرز کی تقرری پر کام ہو رہا ہے۔

66 سالہ دلہن کی 79 سالہ شخص سے شادی

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف پروپیگنڈا صحافیوں اور افغانستان سے باہر رہنے والوں کی طرف سےکیا جا رہا ہے لیکن یہ پروپیگنڈا امارت اسلامی کے تعلیمی شعبے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے عزم کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ ہی فوٹو شاپ تصاویر سے عوام کو بیوقوف بنایا جا سکتا ہے۔

گوگل نے معذور افراد کے لیے نئے ٹول متعارف کرادیئے

Leave a reply