آپ نے پھر شیخوں والی بات کر دی،عدالت کا شیخ رشید سے مکالمہ

0
101
Sheikh Rasheed

9 مئی واقعات، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ مقدمات، شیخ رشید کی ضمانت منظور کر لی گئی

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے پانچ ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی ، شیخ رشید نے عدالت میں کہا کہ جو ضمانتی مچلکے جمع کراتا ہے اسے بھی اٹھا لیا جاتا ہے،آج بنک بند ہیں پیر کے روز تک پانچ ہزار روپے جمع کرائیں گے، عدالت نے شیخ رشید کے بیان پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پھر شیخوں والی بات کردی، عدالت کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہہ گونج اٹھا،سیشن کورٹ نے شیخ رشید کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمے پر پولیس کو نوٹس جاری کردیا

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا،شیخ رشید نے ضمانت کی درخواست سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی ورکرز پر درج کسی بھی مقدمہ میں نامزد نہیں ہوں،واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، بے بنیاد پھنسایا جا رہا ہے، قانون کی عملداری پر یقین رکھتا ہوں، پولیس نے رہائشگاہ پر چھاپہ بھی مارا، کیس کا فیصلہ ہونے تک ضمانت منظور کی جائے،

عدالت پیشی کے موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تھانہ کوہسار میں بیسویں ضمانت منظور ہوئی ہے ۔ شکر ہے جج صاحب نے سستی ضمانت دی, سنا ہے 66 کیسز اور ہیں میرے پاس تو اتنے ضمانتی نہیں, کوئی قوم اداروں کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی، چلہ مہنگا پڑھ گیا، 73 سال عمر ہے 86 کیسز ہیں،جس دن چلے پر گیا اس دن ہائیکورٹ میں کہا گیا کہ میرے اوپر کوئی کیس نہیں، میرے ضمانتیوں کو اندر کر دیا جاتا ہے،اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات نہ ہوں تو کوئی قوم نہیں رہ سکتی، اداروں کے ساتھ یکجہتی کا بہتر رشتہ ہونا چاہئے،جج صاحب نے بھی کہا کہ چلہ الٹا پڑ گیا، اللہ مدد کرے گا، اللہ عزت دیتا ہے، اللہ بادشاہ ہے، باقی سب کچھ عارضی ہے،

واضح رہے کہ شیخ رشید رہائی کے بعد واپس آئے تھے تو انکی طبیعت خراب ہو گئی تھی، شیخ رشید کو ہسپتال منتقل کر دیا تھا تا ہم ایک روز ہسپتال رہنے کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئے تھے،لال حویلی بھی شیخ رشید کی رہائی کے بعد ڈی سیل کر دی گئی ہے

لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا

اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

Leave a reply