فون نہ بجتے تو جوائنٹ سیشن میں ہی پی ٹی آئی کاخاتمہ ہوجاتا،اہم شخصیت کا انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا،جلد بازی میں بولے جملوں پر تنقید ہوتی ہے ،میں نے جلد بازی میں کہا کہ 6ماہ میں بجلی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کروں گا،میرے اس جملے پر تنقید ہوئی سیاست نام ہے عوام کی خدمت کرنے کا نوازشریف کو رات کو نیند نہیں آتی تھی وہ عوام کے لیے فکرمند رہتے تھے،سیاست عوامی خدمت اورلوگوں کےدکھ،درد بانٹنے کا نام ہے،سیاست بیماروں کوسہولتیں فراہم کرنے کا نام ہے ساڑھے 3سال میں ملک کوکس نہج پر پہنچا دیا گیا ؟ملک پر نااہل شخص کو مسلط کیا گیا،ہم پر کیسز بنائے گئے لیکن ثابت نہیں کیاگیا ، ہم نے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کودوبارہ بحال کیا،
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی حکومت نے پی کے ایل آئی اسپتال کا جنازہ نکال دیا،پی کے ایل آئی سے شاندار اسپتال پورے پاکستان میں نہیں،آپ کو تختیاں لگانے کا شوق تھا تو ہمیں بتاتے آپ کو مامور کردیتے تختیاں لگانے سے بات نہیں بنے گی آپ کادھڑن تختہ ہونے والا ہے ووٹ کے علاوہ آپ کو دھکا دے کر لایا گیا سب جانتے ہیں ساڑھے تین سال پہلے کہاتھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے مالم جبہ کہاں ہے؟ ملین ٹری سونامی اور چینی اسکینڈل کہاں ہے، تبدیلی سرکار کو نکالنے کاوقت اگیا ہے،
ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنے بیانیے کیلئے قربانیاں دیں جوائنٹ سیشن سے پہلے فون نہ بجتے تو ووٹ کم ہوجاتے، فون نہ بجتے تو جوائنٹ سیشن میں ہی پی ٹی آئی کاخاتمہ ہوجاتا، فون نہ بجتے تو مشترکہ اجلاس میں ہی پی ٹی آئی کاخاتمہ ہوجاتا، ان ساڑھے تین سال میں بہت سی چیزیں دیکھنے کو ملی ہیں، موجودہ حکومت نے سیاست کو ایک گالی بنادیا ہے، کچھ ایسی باتیں ہیں جو گزشتہ 74سال میں نظر نہیں آئیں، بلدیاتی انتخابات میں حکومت کو سہولت کاری میسر نہیں تھی گیس نہ ہونے کی وجہ سےلوگ بلے جلاکرہنڈیا بنا رہے ہیں،پی ٹی آئی کے قائد نے نئی نئی رسمیں ڈالیں عمران خان جیل میں سارا دن روتے رہتے تھے ،نوازشریف نے اپنے بیانیے کے لیے قربانیاں دیں،شبر زیدی ،رزاق داود خود کہہ رہے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہوگیا ہے، آئی ایم ایف سے وعدہ کیا ہے کہ ہم اپنے ہی اسٹیٹ بینک سے پیسہ نہیں نکالیں گے،اسٹیٹ بینک کوآئی ایم ایف کی برانچ بنادیا گیا ہے کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ تبدیلی کی اتنی بڑی قیمت پاکستان کو ادا کرنا پڑیگی،خیبر پختونخوا سے شروع ہونے والا سلسلہ کراچی تک چلے گا،
ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام
ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ
آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے
طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار
امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود
ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف