پھول کھل گئے ، فلاور کارپیٹس خوبصورت نظارہ پیش کرنے لگے

0
58

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کی جانب سے گرین بیلٹس اور پارکوں میں لگائے گئے گیندے کی پنیر یوں سے پھول کھل گئے۔قلعہ کہنہ قاسم باغ اور شاہ شمس پارک میں فلاور کارپیٹس خوبصورت نظارہ پیش کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی نے پارکوں کے دورہ کے موقع پر کیا ۔اُنھوں نے مزید کہا کہ پارک میں آنیوالے شہریوں کو بھرپور تفریح کے موقع ملیں گے۔دوماہ قبل مختلف گرین بیلٹس اور پارکوں میں گیندے کی پنیریاں لگائی گئیں تھیں ۔گرین بیلٹس پر بھی کئی اقسام اور رنگوں کے گیندے کے پھول کھل گئے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ پی ایچ اے موسم بہار کے سلسلے میں بھی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے جو تیزی سے جاری ہے۔

Leave a reply