جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا قبل از وقت موت ہے.آسٹریلوی ڈاکٹرز کا دعویٰ

0
52

سڈنی :ویسے تو ورزش نہ کرنے کے حوالے سے دنیا بھر کے ماہرین کی مختلف آرا سامنے آتی رہی ہیں لیکن حال ہی میں آسٹریلوی ماہرین طب نے انسانی زندگی میں ورزش کے حوالے سے اہم انکشافات کر ڈالے ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ ورزش سے دوری موٹاپے کا باعث بنتی ہے مگر یہ عادت آپ کو قبل از وقت موت کے منہ میں بھی لے جاسکتی ہے۔
یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔ساﺅتھ آسٹریلیا یونیورسٹی کی تھقیق کے مطابق تمباکو نوشی کے بعد جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا وہ دوسری عادت ہے جس سے کسی کی قبل از وقت موت کی پیشگوئی کی جاسکتی ہے، جس کے بعد ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول لیول کا نمبر آتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ ورزش کی جگہ ٹیلیویژن دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں ان میں دماغی امراض الزائمر کا خطرہ 13 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔اسی طرح ایسے افراد میں فالج کا خطرہ 37 فیصد، ذیابیطس ٹائپ ٹو کا 70 فیصد اور ہارٹ اٹیک کا 82 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ تو چند بڑے خطرات ہیں جبکہ پھیپھڑوں، بریسٹ، جگر، معدے، مثانے اور لبلبے کے کینسر کا سامنا ہونے کا امکان بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا صرف جسمانی صحت پر اثرانداز نہیں ہوتا بلکہ ماضی کی رپورٹس میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ یہ عادت ڈپریشن کا خطرہ 150 فیصد تک بڑھا دیتی ہے۔ایسی ہی ایک تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایسے افراد میں اقدام خودکشی کا امکان 54 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

Leave a reply