پی آئی اے پھربحران کا شکارہوگئی: پالپا نے احتجاج اورپھراستعفوں کی دھمکی دے دی

0
38

کراچی:پی آئی اے پھربحران کا شکارہوگئی: پالپا نے احتجاج اورپھراستعفوں کی دھمکی دے دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ائرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) کا ایک اہم اجلاس 3 نومبرکو منعقد ہو اجس میں بڑے فیصلے کیئے گئے ، اس اہم اجلاس میں فیصلوں نے پی آئی اے کو پھربحران کا شکارکردیا ہے،

ذرائع کے مطابق پالپا نے پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے ایڈمن آرڈرنمبر 13/2020 اور 15/2020 کے ذریعے پائلٹس کی تنخواہوں میں مزید 25فیصد کٹوتی اور گارنٹی شدہ پروازوں کے گھنٹوں (فلائنگ آورز) میں کمی کے فیصلوں کو ناانصافی پر مبنی فیصلہ اور پی آئی اے ایکٹ 2016 کیخلاورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اوراقدام کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”258241″ /]

پالپا نے انتظامی اور ایگزیکٹو پائلٹس کے طور پر خدمات انجام دینے والے اپنے اراکین سے استعفا دینے کی ہدایت کردی ہے۔ پالپا کی جنرل باڈی کے اجلاس میں ایسوسی ایشن کے91اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کی کارروائی قرآن پاک کی تلاوت سے شروع ہوئی ، اس اہم اجلاس میں متفقہ طور پر ایڈمن آرڈرز کیخلاف قرار داد بھی منظور کی گئی۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے جاری کردہ ایڈمن آرڈرز سے پائلٹس کے لیے کام کا ماحول غیر محفوظ ہوگا ،

پالپا نے پی آئی اے کے ایڈمن آرڈرز کو عدالت میں چیلنج کرنے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون بھی ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پائلٹس ائرنیوی گیشن آرڈرز اور انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی وضع کردہ سیفٹی ریگولیشنز پر سختی سے عمل پیرا رہتے ہوئے پر امن احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے۔

اگر پی آئی اے کے انتظامی اور ایگزیکٹیو پائلٹس ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا تو ان کا یہ اقدام پالپا کے آئین کی شق 3.3.2.1کے تحت مس کنڈکٹ تصور کیا جائے گا اور یہ سمجھا جائے گا کہ ایسے اراکین ایسوسی ایشن اور اپنے ساتھی پائلٹس کے مفادات کے برخلاف کام کررہے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر تمام انسٹرکٹرز اور اسٹینڈرڈ انسٹرکٹرز بھی رضاکارانہ طور پر اپنے نگراں امور کی انجام دہی ترک کردیں گے۔

Leave a reply