پی آئی اے میں پرواز سے قبل عملے کا الکحل کی مِقدار جانچنے کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے
چیف پائلٹ سٹینڈرڈ انسپیکشن فلائٹ آپریشن کیپٹن ریحان طارق کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئر پورٹ پر تمام عملے کے لئے لازمی بریتھلیزر ٹیسٹنگ پروٹوکول کا نفاذکیا گیا ہے، سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ہوا بازی کے حفاظتی معیارات کو بہتر بنانے کے لئے ٹیسٹ کو ہم لازمی قرار دے رہے ہیں،کاک پٹ کے عملے کے تمام ارکان پرواز سے قبل ٹیسٹ کروائیں گے، سرکلر میں کہا گیا کہ بریتھلائزر کٹس اب ہمارے چار اہم اڈوں کراچی، لاہور،اسلام آباد اور پشاورمیں موجود ہیں.ہر پرواز سے قبل شیڈولر عملے کے ارکان کو مطلع کیا جا سکتا ہے،ٹیسٹ کے لئے مخصوص ایریا مقرر کیا گیا ہے جہاں عملے کو بلانے پر ٹیسٹ کروانا پڑے گا
سرکلر میں کہا گیا کہ پرواز کے وقت ہوائی جہاز کی طرف بڑھنے سے پہلے ٹیسٹ لازمی ہو گا،کراچی اور پشاور میں ایئرپورٹ ٹرمینل پر ڈسپیچ روم میں ٹیسٹ ہو گا،اسلام آباد اور لاہور میں ایئرپورٹ ٹرمینل پر شیڈولر روم میں ٹیسٹ ہو گا،عملے کے ارکان کو باہمی طور پر ٹیسٹ کرنے اور تندہی سے نتائج کو ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے۔چیف فلائٹ سرجن تمام سانس ٹیسٹوں کے ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے لیے ذمہ دار ہوں گے.
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات
طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے