پی آئی اے کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے دن رات کام کریں، وزیراعظم
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،
اجلاس میں نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر, مشیر نگران وزیراعظم براے ہوا بازی ایئر مارشل رٹائرڈ فرحت حسین مشیر نگران وزیراعظم احد چیمہ اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی.نگران وزیراعظم کو پی آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے ایکٹ 2016 میں حالیہ ترمیم سے پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کی راہ استوار ہوئی ہے
اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے ایک اہم قومی ادارہ ہے جس کا شمار ایک زمانے میں دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں ہوتا تھا . نگران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دور دراز علاقوں کا ملک کے دیگر شہروں سے فضائی رابطہ مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں . انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں کے اوقات کار مسافروں کی سہولت کے مطابق رکھے جائیں. انہوں نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پی آئی اے انتظامیہ اور ہوا بازی ڈویژن دن رات کام کریں اور پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے تفصیلی پلان جلد از جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کیا جائے .
پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے
سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی
اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان
پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ
غیر قانونی کان کُنی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں،نگران وزیراعظم
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت پیٹرولیم ڈویژن کےحوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ،نگران وزیراعظم کو پیٹرولیم ڈویژن کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیٹرولیم ڈویژن ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے پروگرام پر کام کر رہی ہے ،پیٹرولیم ڈویژن ملک میں مزید قدرتی وسسائل کی تلاش کے لیے کوشاں ہے مختلف ذخائر سے تیل اور گیس کی ترسیل کے لئے پائپ لائنوں کے پراجیکٹس کو ترجیح دی جا رہی ہے مائننگ سیکٹر میں غیر ملکی سر مایہ کاری کے فروغ کے لیے مثبت سمت میں پیش رفت جاری ہے
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکا کہنا تھا کہ پاکستان کے بے پناہ قدرتی وسائل کی صلاحیت کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنے کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ،قدرتی وسائل تک رسائی کے لیے روڈ انفراسٹرکچر بہتر بنانے کی ضرورت ہے ،غیر قانونی کان کُنی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں ،آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کی جلد تقرری کے لئے تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جائیں