لاہور : باکمال لوگ لاجواب سروس کی دعویدار پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز آج پھر ایک حادثے سے بچ گئی ہے، لاہور سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 759 کےٹیک آف کرتے ہی انجن میں آگ لگ گئی، پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کی فوری ہنگامی لینڈنگ ممکن بنائی جس سے طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا
یاد رہے کہ چند ہفتوں کے دوران پی آئی اے کی پروازیں کئ بار حادثے سے محفوظ رہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ انجن میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سےلگی، پی آئی اے انجینئرنگ کا عملہ بوئنگ 777 کو چیک کر رہا ہے، انجن میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا، طیارہ اب رن وے پر موجود ہے۔،ذرائع کے مطابق طیارے میں 200 مسافر سوار تھے۔