پی آئی اے کے کئی پائلٹ‌گرفتار ، کئی لا پتہ اور کئی فرار آخر کیوں … سنیے مبشر لقمان کی زبانی

باغی ٹی وی : سینئراینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پی آئی ائے کے کچھ پائلٹ گرفتار ہوگئے ہیں .کچھ فرار ہوئے ہیں اور کچھ لا پتہ ہیں . ان میں کچھ سول ایوی ایشن کے اہلکار بھی ہیں . ان میں صرف پی آئی اے کے پائلٹ نہیں‌ ہیں بلکہ کچھ شاہین ، ایئر بلیو ، ایرو ایشیا کے بھی پائلٹ ہیں. سب سے اہم بات یہ ہے ان میں آٹھ سول ایوی ایشن کے نمائندے بھی ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ ہوا یہ کہ کل جنرل مینجنگ لائسننگ سول ایوی ایشن اٹھارٹی کو ایف آئی اے نے بلایا . ان سے تحقیقات کیں اور انہیں‌گرفتار کر لیا . اس کے بعد چھاپے پڑنا شروع ہوگئے ، ان میں سے کئی پائلٹ بیرون ملک فرار ہو گئے .

ان کا کہناتھا کہ میں‌بہت حیران ہوں کہ ان پائلٹس کو ایف آئی اے نے گرفتارکیا اور اس آپریشن کو سیکرٹ رکھا گیا . لیکن جو پائلٹ بیرون ملک فرار ہوئے ہیں . ان کو ایئر پورٹ سے کلئیرئنس کس نے دی . ظاہری ہے یہ ایف آئی اے کے لوگ ہی ہیں. اور جنہوں نے ان کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد دی

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ایف آئی اے کچھ لوگ ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں. کیونکہ ان کی کلیئرنس کے بغیر وہ باہر جا ہی نہیں سکتے . انہوں نے کہا کہ میں نے جب پچھلے سال اٹھارہ پائلٹس کے نام دیے تھے جن کے لائسنس مشکوک تھے. تو نہ جانے منسٹر نے اڑھائی سو نام کیوں دیے .

ان کا کہنا تھا کہ میرا یہ سوال ہے کہ آئی ٹی والوں کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا . ان کا کہنا تھا کہ جعلی لائسنس آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے بغیر نہیں ممکن نہیں ہے کیونکہ جعلی امتحانات جعلی ٹیسٹ ، جعلی کاغذات یہ صرف آئی ٹی ڈیپارٹ منٹ والے ہی کر سکتے ہیں. ان کے بغیر لائسننس نہیں دیا جاسکتا.

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو پچھلے سال ہی پتا تھا کہ جب کہ ان کے نام پہلے ہی معلوم تھے . لیکن پھر ان کو کیوں جانے نہیں‌دیا گیا.مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جب تک سول ایویشن کو گند صاف نہیں‌کیا جائےگا تب تک ایوی ایشن اٹھے گی نہیں . اور مسنٹری جس نے جعلی لائسنس والی پائلٹوں کی جعلی لسٹ دے دی تھی . ان کو کون پکڑے گا. ان کو کو ن پوچھے گا. جس وجہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں سبکی ہوئی .

Shares: